افغانستان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات معطل کر دیئے

Hamid Karzai

Hamid Karzai

کابل (جیوڈیسک) افغانستان نے امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی کے معاملے پر معاہدے کے سلسلے میں جاری دو طرفہ مذاکرات معطل کر دیے۔ افغانستان میں 2014 کے بعد نیٹو فوج کی تعیناتی کے حوالے سے دونوں ملکوں میں مذاکرات جاری تھے۔

صدر حامد کرزئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات کے حوالے سے امریکی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مذاکرات معطل کر دیے گئے ہیں۔