ایران کے سابق صدر احمدی نژاد نے تہران میں نو منتخب صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملکی اقتصادی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں شخصیات نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ تمام اہم معلومات اور اثاثہ جات کی نئی حکومت میں منتقلی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
ملاقات کے بعد حسن روحانی نے ایک بیان میں کہا کہ احمدی نژاد اپنا ایک نمائندہ مقرر کرینگے جس سے تمام معلومات نئی حکومت میں منتقل ہونے میں مدد ملے گی۔