وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دورہ مظفرآباد سے تحریک آزادی کشمیر اور خطے کی تعمیر وترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے

بھمبر: وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دورہ مظفرآباد سے تحریک آزادی کشمیر اور خطے کی تعمیر وترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹس کے شروع ہونے لوڈشیڈنگ کااور بے روزگاری کاخاتمہ ہوگا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدرراجہ اظہر اقبال نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد کا وزیر اعظم بننے کے بعد سب سے پہلے آزاد کشمیر کا دورہ کرنا انتہائی خوش آئندہے اس سے کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ تعلق مزید مضبوط ہونگے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ مظفرآباد سے تحریک آزادی کشمیر کیساتھ ساتھ آزادخطے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اپنے دورے کے دوران نیلم جہلم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا دورہ کرینگے اور ہونے والے کاموں کا جائزہ لیں گے ان کے دورہ سے ہائیڈرل پاور پراجیکٹس تیزی سے مکمل ہونگے نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹس کے شروع ہونے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے۔