گورنمنٹ ہائی سکول بڑھنگ میںڈویژنل جنرل سیکرٹری آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن راجہ طارق پرویز کی زیر صدارت اساتذہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

بھمبر : گورنمنٹ ہائی سکول بڑھنگ میںڈویژنل جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن راجہ طارق پرویز کی زیر صدارت اساتذہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈمنسٹریٹو سٹاف ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں راجہ ظفر اقبال کو بھاری مینڈیٹ سے مسٹ یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو سٹاف ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

انکی زیر قیادت سٹاف کے جملہ مسائل کے حل کیے جانے کی توقع کا اظہار کیا گیا اجلاس میں قاری قمر آفتاب جلالی، ارشد محمود بھٹی، حافظ پرویز اختر، ساجد حسین ،راجہ عامر اقبال، قاری ارشد محمود ،چوہدری محمد عارف، راجہ خادم حسین، راجہ جاوید اختراور دیگر نے کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔