مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو ہے انتظار سونم کپور کی نئی فلم کا

Aamir Khan

Aamir Khan

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو ہے انتظار سونم کپور کی نئی فلم رانجھنا کا انتظار ہے۔ مسٹر پرفیکٹ کو سونم کپور اور کولاویری دی سنگر ٹرن ایکٹر دہانش کی اداکاری بھی اچھی لگی فلم کا ٹریلر دیکھ کر عامرخان بے ساختہ بول پڑے ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے فلم سپر ہٹ ہوگی۔

اے آر رحمان کے میوزک پر بنائے گئے فلم کے گانے تو سپر ہٹ ہوئے ہیں مگر منفرد فلموں میں کام کرنے والے عامر خان کو فلم کی کہانی بھی کچھ الگ لگی۔ کولاویری گانے سے شہرت پانے والے دہانش اب بالی ووڈ کی دنیا میں بھی اپنی اداکاری کے جوھر دیکھائیں گے۔ اب دیکھتے ہیں دھانش گانا تو اچھا گاتے ہیں مگر اداکاری میں بھی کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔