چین نے بنایا دنیا کا سب سے تیز ترین سپر کمپیوٹر

Super Computer

Super Computer

چینی سائنسدانوں کا تیا ر کردہ ٹیان ہی ٹو کمپیوٹر دنیا کا سب سے تیز ترین کمپیوٹر بن گیا ہے۔ جو تینتیس ہزار آٹھ سو ساٹھ ٹریلین کیلکولیشن ایک سیکنڈ میں کر سکتا ہے۔ چین نے دنیا کا سب سے تیز رفتارسپر کمپیوٹربنا نے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نئے تیز رفتار کمپیوٹر کا نام ٹیان ہے ٹو ہے جسے ملکی ویٹو کا نام بہی دیا گیا ہے ۔ تین ملین پروسیسرز اور سترہ پیٹا فلاپ فی سیکنڈ رفتار والا یہ کمپیوٹر ایک سیکنڈ میں تیتیس ہزار آٹھ سو ساٹھ ٹریلین کیلکیولیشنز کر سکتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق اسے مختلف شعبوں میں ایڈوانس ریسرچ، طبعیات اور فلکیات کی تحقیق سے متعلق پیچیدہ کیلکولیشز کے حل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ سپر کمپیوٹر آنے والے بیس ہزار سالوں کے موسم کی پیشن گوئی بھی کر سکتا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں اعلی معیار کے پانچ سو تیز رفتار کمپیوٹرز موجود ہیں جن میں ٹیان ہے ٹو سر فہرست ہے۔ جبکہ اس سے قبل دو ہزار دس میں یہ اعزاز چین کے ٹیان ہے ون کو حاصل تھا۔ یہ سپر کمپیوٹر سو ملین ڈالرز کی لا گت سے تیار کیا گیا ہے اور سائز میں دو سو ریفریجریٹرز کے برابر ہے ۔