کراچی (جیوڈیسک) کراچی ڈی ایچ اے Independence گالف چمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ گالفرز شرکت کررہے ہیں۔ کراچی کے ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں میلہ کل سے سجے گا۔
چمپئن شپ میں 200 سے زائد گالفرز مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔ جن میں 120 پرفیشنل گالفرز شامل ہیں، ایونٹ میں لیڈیز مقابلے بھی کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 17 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ہول ان ون کا کارنامہ انجام دینے والے کو کار دی جائیگی۔ ایونٹ 23 جون تک جاری رہے گا۔