آزاد کشمیر (جیوڈیسک) حکومت مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کے لئے پچپن ارب روپے کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ دس ارب جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے پینتالیس ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
ترقیاتی اخرجات میں سب سے زیادہ بجٹ سیاحت، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن اورپن بجلی کی پیداوار کیلئے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ غیر ترقیاتی بجٹ سب سے زیادہ محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کیلئے چار ارب بہتر کروڑ چھیاسٹھ لاکھ چورانوے ہزار روپے، پاور سیکٹر کی ترقی کیلئے ایک ارب چوبیس کروڑ روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔