جان کیری آج طالبان سے مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی کریں گے

John Kerry - Taliban

John Kerry – Taliban

دوحہ (جیوڈیسک) طالبان اور امریکا میں باضابطہ مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے۔ امریکی وفد کی قیادت جان کیر ی کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے طالبان کو سیاسی شناخت فراہم نہ کرنے کی صدر حامد کرزئی کو یقین دہانی کرا دی۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔

طالبان کے نمائندے پہلیسے ہی دوحہ میں موجود ہیں جبکہ امریکی وفد بھی مذاکرات کیلئے قطر پہنچ چکا ہے۔ امریکی وفد کی قیادت وزیرخارجہ جان کیری کریں گیجو آج واشنگٹن سے دوحہ پہنچیں گے۔ طالبان سے مذاکرات کرنیپر ناراض ہونے والے افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیر خارجہ کو فون پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا امریکا نے طالبان کے دفتر کھولنے سے پہلے ضمانت دی تھی لیکن اس کی خلاف ورزی کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صدر حامد کرزئی کو یقین دہانی کرائی کہ دوحہ میں دفتر کھولنے سے طالبان سیاسی شناخت نہیں ملے گی۔