گوادر : پسنی میں دستی بم حملہ، خاتون زخمی

Gwadar

Gwadar

گوادر (جیوڈیسک) گوادر کی تحصیل پسنی میں ایک گھر میں دستی بم سے حملہ کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پسنی کی ایک رہائشی کالونی میں نا معلوم افراد ایک گھر میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا اور گھر کے صحن میں موجود خاتون زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔