کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے ،محکمہ موسمیات نے موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔ ملک بھر میں بارشوں کے بعد گرمی کی شدت کچھ کم ہوئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اب بھی موسم گرم ہے جس کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنیوالے ان اشیا کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم کی شدت کم ہونے کی وجہ سے بازاروں کی رونقیں ایک بار پھر لوٹ آئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کئی مقامات پر درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔