سکھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری

Cameras

Cameras

سکھر (جیوڈیسک) میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام زورو شور سے جاری ہے سکھر انتخابات سے قبل سکھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا پراجیکٹ منظور کیا گیا تھا جس کے تحت شہر کے تمام چھوٹے بڑے چوراہوں، شاہراہوں اور بازاروں میں کلوز سرکٹ کیمراز لگائے جائیں گے تاکہ شہر بھر میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

اس منصوبے کی تحت سکھر کے بیشتر علاقوں میں کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر سکھر کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انتظامیہ کی اس قدم کو سراہا۔

سکھر پولیس کو بھی اس منصوبے سے جرائم کی روک تھام میں کافی حد تک فائدے کی توقع ہے۔ سکھر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے سکھر پولیس کس حد تک استفادہ حاصل کرتی ہے اور یا پھر وقت کے ساتھ کیمرے ایک ایک کرکے غائب یا خراب ہوجائیں گی یہ وقت ہی بتائے گا۔