ہالی وڈ (جیوڈیسک) کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم اونلی گاڈ فار گیوز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ نیویارک اونلی گاڈ فار گیوز بنکاک کے ایک ڈرگ سمگلر کی کہانی ہے جو انڈر ورلڈ کے روایتی ڈان کی طرح مار دھاڑ سے بھرپور زندگی بسر کرتا ہے۔ زندگی اس وقت کروٹ بدلتی ہے۔
جب اسے اپنے بھائیوں کے قاتلوں کا پتہ چلتا ہے۔ ماں کے مجبورکرنے پر وہ اپنے بھائی کا بدلہ لینے کیلئے قاتلوں سے جا ٹکراتا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم اگلے ماہ کی 19 تاریخ کو امریکا سمیت کئی یورپی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔