سندھ (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم کہتے ہیں سندھ میں امن و امان قائم کرنے والی فورسز جرائم میں حصہ دار بن گئی ہیں۔ جیکب آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم کا کہنا ہے کہ سندھ میں قانون کے محافظ بھی جرائم میں حصہ دار ہیں۔
جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ جیل میں جرائم کے حوالے سے شکایات موصول ہونے پر دورے کا پروگرام بنایا تاہم دورے سے قبل ہی جیل میں آپریشن کردیا گیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ بیس ججز نااہل ہیں جن کے خلاف تا دیبی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مقامی عدالتوں میں اور جیلوں میں قیدیوں کو کھانے سمیت دیگر بنیادی سہولیات جبکہ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔