امریکی (جیوڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولیان آسانگ نے کہا ہے کہ وہ ایڈورڈ اسنوڈان کو قانونی پناہ دلوانے کے لیے ان سے رابطے میں ہیں۔ سابق امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے اہلکار ایڈورڈ اسنو ڈان پر امریکی جاسوسی پروگرام کا راز افشاں کرنے کا الزام ہے۔
جولیان آسانگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اسنوڈان کو قانونی طور پر آئس لینڈ میں پناہ دلوانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ ان سے با ضابطہ رابطے میں ہیں ۔ آسانگ نے وکی لیکس کی غیر اخلاقی تحقیقات ترک کرنے کے لیے صدر اوبامہ کو درخواست دینیکے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔