قیمتوں میں اضافے کے باعث مرغی مارکیٹ سے غائب

Poultry

Poultry

مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹوں سے چوتھے روز بھی مرغی غائب، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخ زندہ مرغی کے 170 روپے فی کلو اور گوشت 280 روپے فی کلو ہے، جنرل سیکریٹری کمال اختر سندھ پولٹری ہول سیلرز ایسو سی ایشنز کا کہنا ہے کہ زندہ مرغی کی ہول سیل قیمت 206 اور گوشت 330 ہے۔

انتظامیہ کے غیر مناسب رویئے کی جہ سے پولٹری کا کاروبار کرنے والوں نے کاروباربند کر دیا ہے اور بھاری جرمانے کے خوف سے دکاندار مرغی نہیں خرید رہے، ترجمان پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن عبدالمعروف صدیقی کے مطابق مرغی کی طلب اوررسد کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فیڈ اور اخراجات بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے فارمرز فارمز بند کرنے پر مجبور ہیں، ماہ رمضان میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔