ڈی ایچ اے آزادی گالف چیمپیئن شپ کراچی میں شروع

Golf

Golf

کراچی (جیوڈیسک) ڈی ایچ اے آزادی گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہو گئی ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ گالفرز شرکت کررہے ہیں۔ کراچی کے ڈی ایچ ایکنٹری اینڈ گالف کلب میں میلہ سج گیا۔

چیمپیئن شپ میں 200 سے زائد گالفرز مختلف کیٹی گریز میں حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں 120 پروفیشنل گالفرز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 17 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ہول ان ون کا کارنامہ انجام دینے والے کو کار دی جائے گی۔ ایونٹ 23 جون تک جاری رہے گا۔