برازیل میں شدید عوامی مظاہروں کے بعد حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا۔
برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو اور دوسرے بڑے شہر سا پولو میں شدید عوامی احتجاج دو ہفتے پہلے اس وقت شروع ہوا۔ جب حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ اور زیر زمین چلنے والی ریل کے کرایوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان سامنے آیا۔
پچھلے بیس برسوں میں برازیلی عوام کی طرف سے یہ سب سے بڑا عوامی احتجاج ہے۔ عوامی احتجاج کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ساپولو کے گورنر جیرالڈو الکمین اور ریو ڈی جنیرو کے میئر ایڈوارڈو پیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا اور تمام کرائے دو ہفتے پہلے کی سطح پر لانے کا اعلان کر دیا۔