عراق میں بم دھماکوں اور خودکش واقعات میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عراق میں جاری بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز عراق کے شمالی علاقے میں ایک خودکش بم حملے میں سیاسی پارٹی کے صوبائی وزیر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ عراق کے شمال مشرقی دارالحکومت میں ایک فٹبال میچ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ڈاکٹر سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔