سندھ اسمبلی کا اجلاس، کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف متحدہ کا واک آوٹ

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اجلاس کا علامتی واک آوٹ کیا۔اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں قائداعظم ریذیڈنسی،مردان میں خود کش حملے اور خیبر پختونخوا میں پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت کی گئی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ خلاف اجلاس سے علامتی واک آوٹ کیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے حالات گزشتہ پچیس، تیس سال سے خراب ہیں۔

جبکہ تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شہر کے حالات خراب ہوتے ہیں۔ ایم کیوایم کے رکن اسمبلی محمد خالدنے کہا کہ شادی ہالز پر لگایا جانے والے ٹیکس کو مالکان کیلئے بوجھ قرار دیا۔ دوران اجلاس بیشتر ارکان ایوان سے غیر حاضر نظر آئے