ٹاپ شیلف ٹینس ٹورنامنٹ، اعصام اور جولین آج سیمی فائنل کھیلیں گے

Aisam

Aisam

ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ کے جین جولین ٹاپ شیلف ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز سیمی فائنل آج کھیلیں گے۔ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں جاری اے ٹی پی ڈبلز ایونٹ میں پاک ڈچ جوڑی کا مقابلہ سیمی فائنل میں جرمنی کے کھلاڑیوں سے ہو گا۔

اعصام جولین کی جوڑی کو اس سے پہلے کوارٹرز فائنل میں فرانس اور اطالوی کھلاڑیوں کے خلاف میدان میں اترے بغیر ہی واک اوور مل گیا تھا جس کے باعث ان کی سیمی فائنل میں رسائی آسان ہوئی۔ اعصام اور جولین نے پہلے رانڈ میں روسی جوڑی کو چھ چار اور سات پانچ سے زیر کیا تھا۔