اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مصالحتی عمل میں سہولت دی ، پاکستان کی ڈرون حملوں پر پوزیشن واضح ہے، حکومتی موقف امریکہ کو پہنچا دیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا واقعہ بدقسمتی ہے۔
اس واقعہ کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوہا مذاکرات افغان مفاہمتی عمل کا حصہ ہیں، طالبان کا دوحہ میں دفتر کھولنا قطر حکومت، امریکہ اور طالبان کا معاملہ ہے، ملا بردار کی رہائی پر ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔