افغان صدر کا اعتراض، طالبان امریکا امن مذاکرت تعطل کا شکار

Hamid Karzai

Hamid Karzai

دوحہ (جیوڈیسک) دوحہ میں طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے، نئی تاریخ کا اعلان افغان حکومت سے صلح مشورے کے بعد کیا جائے گا۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن مذاکرات آج متوقع نہیں۔

ابھی حتمی شیدول بھی نہیں بنایا، گزشتہ روز دوحہ میں طالبان کے دفتر کھولنے کے بعد افغان صدر کرزئی نے طالبان دفتر کے نام اور جھنڈے پر اعتراض کیا تھا اور امریکا سے برہمی کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر خآرجہ جان کیری نے افغان صدر کرزئی کو دو بار ٹیلی فون کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ طالبان کا دفتر صرف امن مذاکرات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ اور دوحہ مذاکرات کا اگلا قدم افغان حکومت سے بات چیت کے بعد اٹھایا جائے گا۔