یورپی یونین کے مالی منصوبوں پر اتفاق رائے

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) برسلز 2014 سے 2020 کے درمیانی عرصے کے لیے یورپی یونین کے مالی منصوبوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یورپ کے ریاستی اور حکومتی نمائندوں سمیت یورپی پارلیمان کے نمائندوں کے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں اخراجات کی مد میں پانچ ارب یورو مختص کیے گئے ہیں۔

تاہم ابھی اس اتفاق رائے کو حتمی منظوری کے لیے مختلف مراحل سے گزرنا ہو گا۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے نمائندوں اور یورپی پارلیمنٹ کے مابین گزشتہ کئی مہینوں سے یورپی یونین کے بجٹ پر بحث جاری تھی۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ ایمون گلمور نے امید ظاہر کی تھی کہ اس اتفاق رائے کو یورپی پارلیمنٹ میں بھی بھاری اکثریت سے منظور کر لیا جائے گا۔