منڈی بہاالدین (جیوڈیسک) منڈی بہاالدین پنجاب گروپ آف کالجز منڈی بہاالدین کیمپس کے فن فیئر میں طالبات نے موسم گرما کے جدید ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کر کے کیٹ واک کی۔ طالبات کے درمیان مہندی لگانے، مشروب پینے، اور آم کھانے کے مقابلے بھی ہوئے۔
غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پنجاب گروپ آف کالجز منڈی بہاالدین میں فن فیئر کا اہتمام کیا گیا۔ طالبات نے موسم گرما کے جدید ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کر کے کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ فن فیئر کے دوران طالبات کے درمیان مہندی لگانے، مشروب پینے، آم کھانے اور ڈانس کے مقابلے بھی ہوئے۔
کالج پرنسپل حسن بلال کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز نے ہمیشہ طلبا و طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس طرح کے پروگراموں سے طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں پنجاب گروپ آف کالجز کیمپس منڈی بہاوالدین کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے انعامات تقسیم کئے۔