ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر بالی وڈ کے گن گانے لگے کہتے ہیں بالی وڈ نے انہیں ہمیشہ محبت اور پیار سے خوش آمدید کہا ہے۔ علی ظفر کا کہنا ہے انہیں بالی ووڈ میں کام کر کے بے حد مزا آیا۔ بالی وڈ فنکاروں نے انہیں ہمیشہ محبت اور پیار سے نوازا ہے۔
چھنو بوائے کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں کھلے دل سے خوش آمدید کہا گیا۔ علی ظفر بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ فلم میرے بردار کی دلہن اور تیرے بن لادن کو شائقین نے بھرپور پذیرائی بخشی۔ وہ آجکل بالی وڈ فلم ” کِل دل ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں پریانکا چوپڑا ان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔