کابل: جنگ بندی تک حملے جاری رہنگے، افغان طالبان

Kabul

Kabul

افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کوئی بھی معاہدہ طے پانے تک حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان محمد سہل شاہین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پر امن مزاکرات اور جنگ بندی کے معاہدے تک طالبان افغانستان میں اتحادی افواج اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بناتے رہینگے۔

یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی حکومت کی ترجمان نے چند گھنٹے قبل پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مزاکرات شیڈول کاتاحال طے نہیں ہوسکا۔