ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں بے گناہ شہریوں اور کارکنان کے قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور دہشتگردی میں ملوث گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لیاری سیکٹرکے ہمدرد اور دھوبی گھاٹ کے رہائشی باپ بیٹے عبدالواحد اور محمد بلال کو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے اغوا کیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر انتہائی سفاکی سے قتل کر دیا۔ پھران کی بوری بند لاشیں دھوبی گھاٹ کے علاقے میں پھنک دیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔