ٹیکس فراڈ، لیونل میسی کو عدالت کی طرف سے سمن جاری

Lyunl Massey

Lyunl Massey

بارسلونا (جیوڈیسک) بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ پر عدالت نے سمن جاری کر دیئے۔ سپر اسٹار لیونل میسی اور ان کے والد پر کھلاڑی کی کثیر آمدن کو خفیہ رکھنے کا الزام تھا جس پر اسپینش عدالت نے لیونل میسی کو 17 ستمبر طلب کر لیا۔

بارسا کے فٹبالر کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا کہ انہوں نے دھوکہ دہی سے 40 لاکھ یورو کی آمدن کو ظاہر نہیں کیا ساتھ ہی یہ بھی الزام عائد کیا کہ فٹبالر اور ان کے والد نے برازیل اور یوراگوئے کی کمپنیوں کی آمدن کو چھپایا۔ لیونل میسی اور ان کے والد نے ٹیکس دھوکہ دہی کے الزام مسترد کر دیئے۔