شنگھائی: ڈیوڈ بیکھم کو پرستاروں کے درمیان آنے سے روک دیا گیا

Shanghai

Shanghai

شنگھائی (جیوڈیسک) شنگھائی سپر اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کو دورہ شنگھائی یونیورسٹی کے دوران شدید دھکم پیل کے بعد آئندہ مداحوں میں آنے سے روک دیا گیا۔ سابق انگلش کپتان ڈیوڈ بیکھم ان دنوں چین کے دورہ پر ہیں، شنگھائی کی ٹونگجی یونیورسٹی میں ایک ہزار سے زائد طلبا موجود تھے۔

یونیورسٹی دورہ کے دوران دھکم پیل کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں سات افراد شدید زخمی ہوئے اس پریشان کن واقعہ کے بعد ڈیوڈ بیکھم کو پرستاروں سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔ دھکم پیل کا یہ ناخوشگوار واقعہ حالیہ دورہ چین کے چوبیس گھنٹوں میں دوسری بار پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے ملکہ کا سالگرہ کے جشن مناتا ہجوم بھی بے ہنگم ہو گیا تھا۔