کنگ خان کے آئٹم سانگ ون ٹو تھری نے دھوم مچا دی

King Khan

King Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم کا دھواں دھار آئٹم سانگ “ون ٹو تھری شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔گانے میں بالی وڈ کنگ اپنے مخصوص انداز میں رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شاہ رخ خان کے ٹھمکوں سے کہیں سے بھی نہیں لگتا کہ وہ 47 سالہ نوجوان ہیں۔ شائقین نے کنگ خان کے شوخ انداز کو بیحد پسند کیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے چنائی ایکسپریس کا پہلا ٹریلر جاری ہوا تھا جسے اب تک بیس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔