پاکستان میں ہر قسم کی دراندازی کا دفاع کیا جائے گا, ایئرچیف مارشل طاہربٹ

Marshal Tahir Butt

Marshal Tahir Butt

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں مگر پاکستان میں کسی قسم کی دراندازی کا دفاع کیا جائیگا ۔ سیفرون بینڈیٹ مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ جغرافیائی اور علاقائی صورتحال میں پاک فضائیہ کا کردار بہت اہم ہے۔

موجودہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ہماری تیاری اور ردعمل مکمل اور تیز ہونا چاہے۔ ایئرچیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہورہی ہے تاہم ہمیں یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہے کہ ہمیں اپنے پیش روئوں سے زیادہ محنت کرنی ہے اورزیادہ قربانیاں دینی ہیں۔