ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کے روز شمال مغربی لندن کی دو رہائش گاہوں کی تلاشی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ تلاشی کا عمل پچپن گھنٹے تک جاری رہا جوکہ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے ٹیررازم کمانڈ نے کیا۔
تلاشی کے دوران پولیس کو عمران فاروق قتل کے حوالے سے اہم شواہد بھی ملے ہیں۔ تلاشی کے دوران کئی مختلف اشیا کا فرانزک معائنہ بھی کیا گیا۔ پولیس کچھ اشیا مزید تحقیقات کے لئے اپنے ہمراہ بھی لے گئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق عمر فاروق کا قتل لندن میں ستمبر دو ہزار دس میں ہوا تھا۔ تب سے لندن پولیس عمران فاروق قتل کیس میں تحقیقات کررہی ہے۔