امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں, منورحسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں، آخرامریکہ کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑا ہے، پاکستانی قیادت کو بھی فوجی آپریشنوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شروع دن سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیتے رہے ہیں.

لیکن 12 سالہ تباہ کن جنگ کے بعد امریکہ کو مذاکرات کی میز بچھانا پڑی ہے، بہت دیر بعد امریکہ کی سمجھ میں یہ بات آئی ہے ، اب پاکستانی قیادت کو بھی فوری طور پر فوجی آپریشنوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بڑی سے بڑی اور طویل جنگیں بھی مذاکرات کی میز پر ختم ہوتی ہیں، جب تک حکومت اور فوج مل بیٹھ کر قیام امن کے لیے مذاکرات کی میز نہیں بچھاتے ، ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔