گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ سے بے حال ہوتے عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔
ایک طرف درجہ حرارت میں اضافہ دوسری طرف بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اور گرمی کے ستائے شہری صدائے احتجاج بلند کرتے نظر آئے۔
ملک میں بجلی کی طلب سولہ ہزار ساتھ سو پچاس میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار بارہ ہزارآٹھ سو میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ کا خدشہ ہے۔