پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 60 ویں سالگرہ کی تقریب سے خواتین کا خطاب

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سیاست میں دنیا بھر کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں انہوں نے ساری زندگی پاکستان کی ترقی خوشحالی اور خواتین کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلا نے کے لئے وقف کر رکھی تھی۔

بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستانی خواتین کو پوری دنیا میں روشناش کرایا خواتین کو اپنے حقوق کی جد وجہد کے لئے میدان عمل میں آنے کی ترغیب دی بے نظیر بھٹو صرف ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ نظریے کا نام ہے خواتین بے نظیر بھتو کے نظریے پر عمل کرکے معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی 60ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سنیئر نائب صدر مہر النساء قریشی ،انفارمیشن سیکریٹری افشین شاہ نے بھی خطاب کیا تقریب میں خواتین کی کثیر تداد نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنمائوںنے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو پاکستان کی لئے اعلیٰ خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا پاکستان کو دنیا بھر میں اعلیٰ مقام عوامی خوشحالی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام ملک کے ہر شہر اور گائوں میں پھیلانے کے لئے شب روز کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اعتدال پسندی، اتحاد و یکجہتی ، مفاہمتی عمل کے فروغ کے حوالے سے شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے خون کا نذرانہ دیا آج ملک میں جمہوریت کا تسلسل ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی لازوال جد جہد کا ہی ثمر ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے خواتین رہنمائوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 60ویں سالگرہ پر عہد کیا کہ شہید کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھائے گے اور پاکستان کے عوام کو خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔