لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لوڈشیڈنگ جائزہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ہدایت کی کہ بھارت میں لگائے گئے سولر نظام کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے۔
توانائی بحران نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے جس پر قابو پانا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہے۔ اس لئے ایک لمحہ بھی ضائع کئے بغیر ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔