مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں، شعیب اختر

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ چمپیئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں، ٹیم میں سعید اجمل اور محمد حفیظ نہ ہوں تو بنگلادیش سے بھی ہار جائیں گے۔ ذرائع سے بات کر تے ہوئے شعیب اختر نے کہا پاکستان ٹیم کی بولنگ بھی کوئی خاص نہیں۔

ٹیم سے سعید اجمل اور محمد حفیظ کو نکال دیں تو بنگلادیش سے جیتنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ روالپنڈی ایکسپریس نے کہا چمپیئنز ٹرافی میں شکست کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں، لیکن صرف پلئیرز کو نکالنے سے کچھ نہیں ہو گا، آفیشلز کو بھی فارغ کردینا چاہیے۔