ہالی وڈ : سنگر جینفر لوپیز کیلئے ہالی وڈ واک آف فیم کا اعزاز

Jennifer Lopez

Jennifer Lopez

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ سنگر جینفر لوپیز کو موسیقی میں کام کرنے پر ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازاگیا ہے، ہالی وڈ بولیوارڈ کی شاندار تقریب میں ہزاروں مداحوں کے سامنے جینفر کو2 ہزار 5 سواں اعزاز دیا گیا۔

تقریب میں جینفر کے کام کو سراہنے کے لیے سنگر پٹ بال، ایکٹریس جین فونڈا، سابق امریکن آئڈل پرڈیوسر نئیگل بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ہالی وڈ اسٹارز نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موسیقی کے سفر میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا، جینفر اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منواچکے ہیں۔