الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات بائیس اگست کو کرانے کا فیصلہ

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات بائیس اگست کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے سولہ اور صوبائی اسمبلی کے پچیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا۔

تین سے نو جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے،گیارہ سے سترہ جولائی تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی،بائیس جولائی کو اعتراضات پر اپیلیں دائر کی جا سکئیں گی، تیس جولائی کو حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جبکہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اکتالیس حلقوں پر ضمنی انتخابات بائیس اگست کو ہوں گے۔