وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید بی بی کے انقلابی اقدامات سے آج پوری قوم فیضیاب ہو رہی ہے۔ بینظیر بھٹو شہید کی ساٹھویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے بی بی کی بے مثال خدمات اور قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج ان کی سالگرہ عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔ جنہوں نے حقوق خواتین کیلئے نمایاں کام کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔