لبنانی پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کے خلاف عوام سراپا احتجاج

Lebanese

Lebanese

لبنان کی عوام ملک میں انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کے خلاف عوامی احتجاج میں تیزی آگئی۔

بیروت میں بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے جمعرات کو شہریوں نے پارلیمنٹ اسکوائر کے قریب احتجاج کیا۔ اس سے قبل لبنانی پارلیمنٹ کی توسیع کیلئے ایک سو اٹھائس اراکین پارلیمنٹ میں سے ستانوے اراکین نے حق میں رائے دی تھی۔

مظاہرین نے حکومت مخالف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غیر آئینی اقدامات کو فوری واپس لیا جائے اور بروقت انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر انکے مطالبات نا مانے گئے تو وہ مظالبات کی منظوری تک پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے۔