کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کیماڑی سے بھٹ شاہ جانے والی لانچ سمندر میں ڈوب گئی، 40 افراد کو بچا لیا گیا۔ کراچی کے علاقے کیماڑی سے بھٹ شاہ جانے والی ایک لانچ سمندر میں ڈوب گئی۔ لانچ میں 60 سے زائد افراد سوار تھے۔
ڈوبنے والے بیشتر افراد کو پاک بحریہ اور دیگر امدادی ٹیموں کے غوطہ خوروں نے بچا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لانچ میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار کئے گئے تھے۔ ڈوبنے والے بیشتر افراد ماہی گیری کے شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں جو معمول کے مطابق اپنے روزگار کیلئے جارہے تھے۔