کوسو اور سربیا کے وزیر اعظم کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور یورپی یونین کے ثالثی معاہدے کے تحت تجارت کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کے وفود بشمول سربیا کے وزیر اعظم آئی ویکا ڈیوک اور کوسو کے وزیر اعظم ہاشم تاشائی نے برسلز میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے سربراہ نے یورپی یونین کے ثالثی معاہدے کے تحت دو طرفہ تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔
زرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کوسو کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سربیا کے ساتھ توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر، سمیت دیگر اہم ایشوز و تجارتی معاہدوں پر تبادلہ کیا گیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔