میٹ لائف الیکو گجرات برانچ کی جانب سے وقاص نسیم ملک کو تیس لاکھ روپے کے کلیم کی ادائیگی

گجرات : میٹ لائف الیکو امریکن لائف انشورنس کمپنی آف پاکستان کی جانب سے اپنے کلائنٹ وقاص نسیم ملک کو پالیسی کے پہلے سال ہی میں حادثاتی طور پر آنکھ اور بازو کی معذوری ہونے پر مبلغ تیس لاکھ روپے کے کلیم چیک کی ادائیگی ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کی گئی۔

مذکورہ کلیم چیک برانچ منیجر محمد اشرف منہاس کے ہمراہ مہمان خصوصی چوہدری علی ابرار جوڑا صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات نے پالیسی ہولڈر وقاص نسیم ملک کو پیش کیا، تقریب میں میٹ لائف الیکو کے آفسران اور کارکنان سید آصف حسین شاہ ، محمد اعجاز بھٹی، ظفر اقبال، محمد صفدر اور چوہدری محمد عمران نے شرکت کی۔

جبکہ سٹیزن فرنٹ کے ممبران چوہدری ندیم طفیل، خاور بشیر بٹ، شیخ عرفان پرویز ، حاجی محمد مشتاق ، احمد فراز ملک ، چوہدری حسین وقار جوڑا، محمد یاسین ناصر، عامر چوہدری و دیگر نے بھی شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری علی ابرار جوڑانے امریکن لائف کی عوام دوست پالیسیوں ، خدمات اور بروقت کلیم کی ادائیگی کرنے کے عمل کو سراہا اور علاقے کے لوگوں کے شاندار مستقبل کیلئے گجرات برانچ کے عملہ کی کاوشوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں محمد اشرف منہاس نے اپنی کمپنی کی خدمات شہر بھر کے کونے کونے میں پہنچانے اور نوجوان لوگوں کو بہترین روزگار دینے کے عزم کا اظہار کیا ، اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی کیلئے اپنا قیمتی وقت دیا ہے ، گجرات کے معروف تاجر وقاص نسیم ملک نے کلیم چیک ملنے پر کمپنی اور برانچ منیجر کا شکریہ ادا کیا۔