یونان کو شدید مالی بحرانوں سے نکالنے کیلئے یورو زون یعنی یورپی یونین کے وزرا خزانہ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس میں طے پایا کہ یونان کیلئے مزید ایک سال کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امداد دی جائیگی۔ جسکا فیصلہ جولائی میں ٹرایئکا کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائیگا۔
اجلاس کے سربراہ جیروئن ڈجزیل بلوئم نے کہا کہ آئی ایم ایف، یورپی سینٹرل بنک اور یورپی کمیشن کی تین رکنی مشترکہ کمیٹی یعنی ٹرائیکا یورو قرض بحران پر رپورٹ جولائی کے شروع میں آجانا نا گزیر ہے۔ جس کے بعد یونان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جاری کی جانے والی امداد کا فیصلہ کیا جائیگا۔
اس سے قبل یونانی حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت سرکاری ٹی وی اور ریڈیو بند کردیا تھا جس کا مقصد یونان کو کساد بازاری سے نکالنا ہے تاہم سرکاری ٹی وی کے مستقبل کے فیصلے کیلئے اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی یکجا ہو گئے۔