سینیٹر رضاربانی کہتے ہیں سندھ کے بارے میں وزیر داخلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ منتخب حکومت کو الٹی میٹم دینا خطرناک عمل ہے۔
سینیٹ کے اجلاس میں بحث کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ سندھ کی منتخب حکومت کو الٹی میٹم دینا خطر ناک عمل ہے۔ عوامی مینڈیٹ کو سبوتاژ کیا گیا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ چوہدری نثار ایوان میں آ کر بیان کی وضاحت کریں۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وزیر داخلہ کا بیان سندھ حکومت میں مداخلت ہے۔ امن و امان صوبائی مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے۔
مسلم لیگ نون کے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سندھ حکومت سے متعلق وزیر داخلہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر بتایا گیا ہے۔ چوہدری نثار سے کہیں گے بیان کی وضاحت کریں۔