سردار ذوالفقار دلہہ نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے جو بجٹ پیش کیا
Posted on June 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے جو بجٹ پیش کیا اس سے بہتر بجٹ ممکن ہی نہیں، سرکاری ملازمین شر پسندوں کے بہکاوے میں نا آئیں۔
حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے حکومت سے تعاون کریں، حکومت انرجی بحران کو جنگی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم رکھتی ہے جیسے جیسے حالت بہتر ہوتے جائیں گے زرعی اور صنعتی معیشت کی بحالی ہو گی ، بے، روزگار ی میں کمی ہوگی اور خوش حال معاشرے کا قیام عمل میں ائے گا۔
اس مو قع پر سردار ذوالفقار دلہہ کے ہمر اہ مسلم لیگ سیکر ٹریٹ ہائوس کے انچارج ملک شفقت بڈ ھیا ل مو جو دہ تھے۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ کو روشن اور مستحکم پاکستان کی عملی تعبیر کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، زراعت کے شعبہ میں مخصوص فندز، پٹواری اور تھانہ کلچر کا خاتمہ، دیہات میں خود کفالت کے لیے مویشی دینے کا اعلان۔
رمضان پیکج اور سستا آٹا سکیم، محکمہ خوراک اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات، سماجی شعبہ کی ترقی کے لیے اربوں کے فنڈز، شمسی توانائی اور بائیو گیس منصوبوں کا اجراء اور لیب ٹاپ سکیم کو جاری رکھنے مستحق طلباء کو مفت تعلیمی سہولتوں کی فراہمی،دانش سکول اور آشیانہ سکیم جیسے اقدامات سے صوبہ کو مثالی صوبہ بنانے میں مدد ملے گی، شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی حوصلہ افزائی سے رزعی شعبہ ترقی کرے گا، موجودہ بجٹ مسلم لیگ کی منشور کی تکمیل کی طرف پہلا قدم ہے۔