بعض حادثات ایسے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے ایسا ہی کچھ چین میں ہوا۔ جہاں دوسال کی بچی پانچویں منزل سے گر کر بھی محفوظ رہی۔ معجزے اب بھی رونما ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی۔ اور جب ہوتے ہیں تو دنیا انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔
چین کے صوبے زہانگ میں بھی لوگوں نے ایسا ہی نظارہ دیکھا جب دو سال کی بچی نیند سے اٹھ کر جا پہنچی کھڑکی کے پاس اور حادثاتی طور پر کھلی کھڑکی سے نیچے جا گری۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی کے ما ں باپ اسکو سلا کر گھر پر اکیلا چھوڑ گئے۔
گلی میں موجود لوگ بچی کے رونے کی آواز سن کرالرٹ ہوئے اور مہارت سے کرلیا اسے کیچ جیسے ہی وہ پانچویں منزل سے گری نیچے۔ بچی تو گرنے کے بعد مزے سے اٹھ کھڑی ہوئی لیکن وہاں موجود لوگوں کا سانس کافی دیر بعد ہی بحال ہو سکا۔