اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے پاکستان سٹیل مل کیس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ رحمان ملک ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات کے باعث وہ مصروف ہیں۔ انہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے انکی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔